Friday, April 19, 2024

یونیورسٹی آف پالیٹکس پیپلزپارٹی، ہمارے بہت سے طلبا حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں، آصف زرداری

یونیورسٹی آف پالیٹکس پیپلزپارٹی، ہمارے بہت سے طلبا حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں، آصف زرداری
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی آف پالیٹکس تو پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ ہمارے بہت سے طلبا حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہیں۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے ریکارڈ برآمدات کے جھوٹے دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایکسپورٹ کے جو نمبر یہ بتا تے ہیں وہ تو ہم چھوڑ کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد تمام بحرانوں سے نمٹے گا۔ "میں سب کچھ ایک کتاب میں لکھوں گا۔ ووٹنگ نہ کرانے پر ہم اسپیکر کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے۔ ہم ایک شخص کے علاوہ تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔ براہ کرم ووٹنگ کی اجازت دیں تاکہ پاکستان کی بہتری کا راستہ ہموار ہو سکے۔"