Friday, April 26, 2024

یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، 15 افراد ہلاک

یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں، 15 افراد ہلاک
October 6, 2022 ویب ڈیسک

ایتھنز (92 نیوز) - یونان میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب کشتی ڈوبنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ کشتی میں 40 افراد سوار تھے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ تارکین وطن کی دوسری کشتی کیتھیرا جزیرے کے قریب  ڈوبی ۔ کشتی میں سو افراد سوار تھے ۔ یونانی بحریہ اور کوسٹ  گارڈز نے 30 افراد کو بچا لیا۔ متعدد تارکین وطن کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔