Saturday, June 10, 2023

یوم تکریم شہدا پاکستان پر ملتان ریجن میں شہداء کی قبروں پر حاضری

یوم تکریم شہدا پاکستان پر ملتان ریجن میں شہداء کی قبروں پر حاضری
May 25, 2023 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - یوم تکریم شہدا پاکستان پر ملتان ریجن میں شہدا کی قبروں پر حاضری دی گئی۔

پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ کیپٹن عاطف حسن شہید، حولدار خرم شہید، لانس نائیک عبد الحکیم شہید کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔ ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔