Sunday, September 8, 2024

یوم پاکستان پریڈ پر سعودی ولی عہد سمیت اہم عالمی شخصیات کو شرکت کی دعوت

یوم پاکستان پریڈ پر سعودی ولی عہد سمیت اہم عالمی شخصیات کو شرکت کی دعوت
January 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رواں سال یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ پر کئی اہم عالمی شخصیات کو شرکت کی دعوت دیدی گئی۔

پاکستان کی آزادی کے 75 سال ہونے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھی دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے۔ سعودی ولی عہد 23 مارچ کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں، متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس بھی 22 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ اسلامی دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس، 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔