Friday, March 29, 2024

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام افواج کے دستوں کی شرکت

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام افواج کے دستوں کی شرکت
March 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام افواج کے دستوں نے شرکت کی، تینوں مسلح افواج کے خصوصی دستے اس میں شریک تھے جبکہ لیڈیز فورس کے دستوں نے بھی سلامی پیش کی، جسے خوب سراہا گیا۔

تینوں مسلح افواج کے دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی، ایف سی بلوچستان، پاکستان رینجرز، کشمیر ریجمنٹ نے پریڈ میں شرکت کی۔ پہلی بار کوسٹ گارڈز اور بلوچستان لیویز، پاکستان پولیس کے دستوں نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔

پاکستان لیڈیز فورس کے دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی، جس میں بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کے ساتھ، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس کی خواتین شامل تھیں۔

پریڈ میں بوائز اسکاؤٹس اور گرلزگائیڈ کے دستوں نے بھی شرکت کی اورسلامی پیش کی، فور لائٹ کمانڈز نے شرکاء کو سلامی پیش کی۔ اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز بھی پریڈ میں پیش پیش رہے۔