Friday, April 26, 2024

یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
August 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا امام حسینؓ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور طاقتور کے سامنے سینہ سپر ہو گئے۔ اہل بیت اور جانثار ساتھیوں نے ظلم و استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا۔

 ادھر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا امام حسینؓ کی شہادت نے حق کی طاقتوں کو باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان عظیم معرکہ تھا۔