Saturday, April 27, 2024

یومِ آزادی پر جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب، وزیراعظم نے پرچم کشائی کی

یومِ آزادی پر جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب، وزیراعظم نے پرچم کشائی کی
August 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے 75 واں یوم آزادی، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

مرکزی تقریب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو، اللہ تعالٰی کشمیریوں اور فلسطینیوں کو بھی جلدازجلد آزادی نصیب فرمائے۔

وزیرعظم نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ اب ہم بحیثیت قوم درست سمت میں اپنے سفر کو جاری رکھیں، یوم آزادی کے موقع پر میرا دل مسرور بھی ہے اور بے چین بھی، ہم ان بحرانوں سے کیوں دوچار ہوئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قوم نے ہولناک زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردی کو شکست دی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ نوجوان نسل کو ان کا حق نہیں دے سکے لیکن ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔