Thursday, April 25, 2024

یوکرینی صدر نے جی سیون ممالک کو 10 نکاتی امن فارمولہ پیش کر دیا

یوکرینی صدر نے جی سیون ممالک کو 10 نکاتی امن فارمولہ پیش کر دیا
December 29, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرینی صدر زیلینسکی نے جی سیون ممالک کو 10 نکاتی امن فارمولہ پیش کر دیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کہتے ہیں زاپو زیریا نیو کلیئر پلانٹ سے روس کا قبضہ چھڑایا جائے، روسی افواج کا انخلاء اور یوکرین کی سرحدوں کو بحال کیا جائے، یوکرین سے اناج کی محفوظ برآمدات کو یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلا یا جائے، تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، یوکرین کے پاور انفراسٹرکچر کی بحالی میں مدد فراہم کی جائے۔ یوکرین کے دفاعی نظام کو مضبوط اور سکیورٹی کی ضمانت دی جائے۔

زیلینسکی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کی علاقائی سالمیت بحال کی جائے، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور پانی کے ذخائر کی صفائی میں مدد کی جائے۔ جنگ کے خاتمے کے لئے عالمی امن سربراہی اجلاس بلایا جائے۔