Friday, March 29, 2024

یوکرینی حکام کا میکولیف ریجن کے تین دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعوی

یوکرینی حکام کا میکولیف ریجن کے تین دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعوی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرینی حکام نے میکولیف ریجن کے تین دیہات کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعوی کر دیا۔

روسی صدر نے نیٹو کو بڑی دھمکی دے دی۔ ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیٹو نے یوکرین میں مداخلت کی تو اسے بجلی کی سی تیزی کے ساتھ جواب دیا جائے گا جو ایٹمی میزائلوں کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ ہر کوئی جان لے ہم نے تمام فیصلے پہلے ہی کر لئے ہیں۔

روس نے ڈوما کے 386 ارکان پر پابندی کی منظوری دے دینے والے برطانیہ کے 287   ارکان پارلیمنٹ کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ روسوفوبک ہسٹیریا پھیلانے میں ملوث ہیں۔

دوسری طرف امریکا نے روس کی طرف سے ایٹمی جنگ کی دھمکی کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ترجمان پینٹا گون جان کربی  کا کہنا ہے کہ  روسی رہنماؤں کی بیان بازی غیرسنجیدہ ہے ۔ ایٹمی جنگ ایسی چیز نہیں کہ ہر جگہ اس کی دھمکیاں دیں۔

ادھر یورپی یونین نے یوکرین کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے درآمدات پر ٹیرف معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں پرایک سال کیلئے ٹیرف معطل کیا جائے گا ۔ یورپی یونین یوکرین  کی اسٹیل مصنوعات کو بھی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سےمستثنیٰ کرے گا۔