کیف (92 نیوز) - یوکرینی فوج نے خیرسون کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق روس میں ضم شدہ یوکرین کے علاقے خیرسون سے روسی فوج کا انخلا ہوگیا ہے اور یوکرینی فوج خیرسون کے مرکزی ٹاؤن اسکوائر پہنچ گئی ہے۔
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی افواج نے ملک کے جنوب میں 40 دیہات اور قصبوں کا کنٹرول واپس سنبھال لیا ہے۔ یہ دعویٰ روس کی جانب سے اہم شہر خیرسن سے اپنی افواج کو نکالنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔
حالیہ دنوں میں روس نے یوکرین میں بڑے پیمانے پر فضائی حملوں میں اہم عمارتوں اور پُلوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کی پیش قدمی کے باعث فوجی انخلا کا مشکل فیصلہ کیا۔