Sunday, May 5, 2024

یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، صدر پیوٹن

یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، صدر پیوٹن
December 26, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے۔

روسی چینل کو انٹرویو میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔

ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہا ہے، روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینے کو تیار ہیں۔