Wednesday, May 1, 2024

یوکرین شہر خیرسن میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے، روسی حکام

یوکرین شہر خیرسن میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے، روسی حکام
November 2, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی حکام کا کہنا ہے یوکرین شہر خیرسن میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے۔

روس اور یوکرین میں ڈرٹی بم پر ’’ڈرٹی‘‘بلیم گیم تیز ہو گئی۔ روس نے یوکرین پر ڈرٹی بم کی تیاری کا الزام عائد کر دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے یوکرین شہر خیرسن میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے۔ روس نے  شہریوں کو بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم جاری کر دیا۔

روس کا کہنا ہے  خیر سن میں ڈیم  کو  بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی  کا بھی دعویٰ ہے۔ سیلاب آنے کا فوری خطرہ ہے۔ شہری پورا علاقہ خالی کر دیں۔

روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرٹی بم کی تیاری کے الزام کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  کی ٹیم نے یوکرین میں 2 جوہری سائٹس کا دورہ کیا ہے۔ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں دو جوہری سائٹس پر معائنہ شروع کر دیا ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام پر اپنے ابتدائی نتائج فراہم کریں گے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کر دی ہے۔