Saturday, May 11, 2024

یوکرین سے گیارہ سو اکتیس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکال لیا گیا، نویل کھوکھر

یوکرین سے گیارہ سو اکتیس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکال لیا گیا، نویل کھوکھر
March 2, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے یوکرین سے گیارہ سو اکتیس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکال لیا گیا۔

میجر جنرل ر نویل کھوکھر نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ابھی تک 1131 پاکستانی طلبا اور شہریوں کو یوکرین سے بحفاظت نکال چکے ہیں ۔ نکالے جانے والے پاکستانی طلبا اور شہریوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کر چکے ہیں۔ ابھی بھی چند طلبا اور شہری ٹرین میں ہیں ۔ امید ہے آئندہ ایک یا دو دن میں نوے سے پچانوے فیصد شہریوں کا انخلا کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر میجر جنرل ر نویل کھوکھر نے کہا پاکستانی طلبا کے ساتھ ان کے دوست مختلف ممالک کے طلبا بھی آ رہے ہیں ۔ ان کو بھی ہم بلا تفریق وہی سہولیات مہیا کر ہے ہیں جو اپنے طلبا کو دے رہے ہیں ۔