Wednesday, September 28, 2022

یوکرین سے 56 طلبا کو پہلے ہی پولینڈ پہنچایا جا چکا، پاکستانی سفیر

یوکرین سے 56 طلبا کو پہلے ہی پولینڈ پہنچایا جا چکا، پاکستانی سفیر
February 26, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) یوکرین میں پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے چھپن طلبا کو پہلے ہی پولینڈ پہنچایا جا چکا ہے۔

سفیر نویل کھوکھر نے کہا کہ مزید 61 پاکستانی پولش بارڈر پر اور سڑسٹھ مختلف راستوں پر ہیں، لویو شہر میں قائم کیمپ میں اس وقت 76 پاکستانی موجود ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے ٹرین پر کئی لوگوں کو سوار کرایا، کوشش ہے آج تین سو سے چار سو افراد کو پولینڈ اور رومانیہ داخل کرایا جائے۔