Friday, April 19, 2024

یوکرین پر روسی حملے کے بعد انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ

یوکرین پر روسی حملے کے بعد انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ
February 28, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) یوکرین پر روسی حملے کے بعد انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے، یوکرین کے بہادر اور نہتے شہری اپنے ملک کی حفاظت کیلئے اپنے تعیں کوششوں میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کیف کے شہری ہاتھوں کی زنجیر بنا کر روسی فوج کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری کیف میں داخل ہونے والے روسی فوجی سے ہاتھاپائی کررہا ہے۔

اتوار کے روز کیف پر روسی حملہ پسپا کیا گیا تو ایک کسان بھاگنے والی روسی فوج کا ٹینک اپنے ٹریکٹر کے ساتھ باندھ کر لے گیا۔

یوکرین کی فوج نے بھی قبضہ میں لئے گئے روسی ٹینکوں کو روس ہی کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یوکرین کے شہری روسی فوج سے جنگ بند کرنے اور ان کے ملک پر قبضہ نہ کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

ادھر روسی حملے میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ مریا تباہ ہوگیا، 6 انجنوں والا یہ طیارہ اڑھائی لاکھ کلو وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا، جسے 1988 میں روسی کمپنی انتونوف نے تیار کیا تھا اور یہ طیارہ 242عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے۔