Wednesday, May 1, 2024

یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد امریکا نے روس کی اہم شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد امریکا نے روس کی اہم شخصیات پر پابندیاں لگا دیں
February 26, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) یوکرین پر حملہ کرنےکے بعد امریکا نے روس کی اہم شخصیات پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

پابندیوں کا شکار ہونےوالوں میں روس کے سابق نائب وزیراعظم اور چیئرمین رشیا اسٹیٹ آئل کمپنی، ایگورسکین شامل ہیں۔ صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے اور روسی وزیرِخارجہ سروف لارگئی بھی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔

صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات سرگئی آؤنوف اور الروزاماننگ کمپنی کے سی ای او سرگئی آئیووناف بپر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ روس کی تیسری بڑی آئل کمپنی کے ڈائریکٹرجنرل آندے پاتروشف، سبربینک آف رشیا کے سی ای او الیگزینڈرالیگزینڈرووچ بھی پابندی کی زد میں آگئے ہیں۔