Thursday, April 18, 2024

یوکرین نے روس کے زیرقبضہ جنوبی علاقوں کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں

یوکرین نے روس کے زیرقبضہ جنوبی علاقوں کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں
July 29, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین نے روس کے زیرقبضہ جنوبی علاقوں کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں۔ خیرسن اور ایک قریبی شہر میں روس کے مضبوط ٹھکانوں پر طیاروں سے بمباری کی گئی۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے بڑے تنازعے کے ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ یوکرین نے جنوب میں روسی افواج کے خلاف اپنے جوابی حملے تیز کر دیے۔ حالیہ ہفتوں میں خطے کے شمالی کنارے پر کچھ چھوٹی بستیوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے خیرسن  اور ایک اورقریبی شہر میں روس کے مضبوط ٹھکانوں پر طیاروں سے بمباری کی گئی۔

روسی فضائیہ کی کیف کے مضافات میں ہفتوں بعد پہلی بار بمباری ہوئی۔ ضلع ویشوروڈ میں فوجی تنصیبات پر میزائل  حملہ  کیا گیا جس میں  پندرہ افراد زخمی ہوئے ۔ یوکرین کی انفنٹری بریگیڈ پربمباری میں  130 سے زائد یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق کیف کے مضافات میں ایک گاؤں پر 6 میزائل داغے گئے۔ بحیرہ اسود سے داغے گئے  میزائلوں  سے یوکرینی فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک عمارت تباہ ہو گئی، دو کو نقصان پہنچا۔ 5 عام شہریوں سمیت 15افرادزخمی ہوئے۔

یوکرین کے علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ کیف کے شمال مشرق میں چرنیہیو علاقے کو بھی نشانہ بنایا، 10 سے زائد روسی میزائل داغے گئے ۔ دشمن کی طرف سے زمینی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے میں حملے  خدشات ہیں۔

یوکرینی  صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے  یوکرین کے باشندے روسی حملے سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ کوشش ہے دنیا میں کوئی بھی ہم پر مسلط کی گئی جنگ سے لاتعلق نہ رہے۔