Monday, September 16, 2024

یوکرین نے روس کا طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ کردیا

یوکرین نے روس کا طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ کردیا
August 23, 2023 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین نے روس کا طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ کردیا۔

ایس 400 نامی یہ سسٹم کریمیا کے گاؤں اولینیو میں نصب تھا، یوکرینی فورسز کے مطابق حملے میں وہاں نصب تمام میزائل اور مشینری تباہ ہوگئی، جبکہ موقع پر موجود روسی اہلکار بھی مارے گئے۔

یوکرین نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں روسی دفاعی نظام کو جلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔