Saturday, April 20, 2024

یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی
March 4, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ زپورزیا پاورپلانٹ کے باہر ٹریننگ کیلئے مختص عمارت میں لگی۔ ترجمان پلانٹ نے بتایا پلانٹ میں ریڈی ایشن کا لیول تبدیل نہیں ہوا۔ ریڈی ایشن کی تبدیلی کا نظام محفوظ ہے۔ دارالحکومت کیف سے 342 میل دور شمال مشرقی علاقے میں واقعہ پیش آیا جہاں دونوں ممالک کے درمیان  لڑائی جاری ہے ۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے آگ پاور پلانٹ کے اندر لگنے کا دعویٰ کیا اور کہا  اگر پاورپلانٹ پھٹ گیا تو چرنوبل سے 10 گنا بڑا واقعہ ہو گا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے پلانٹ کو حفاظتی حصار میں لے رکھا ہے۔