Wednesday, May 1, 2024

یوکرین میں جنگ، عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے میں مصروف

یوکرین میں جنگ، عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے میں مصروف
February 26, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) روس نے یوکرین پر حملہ کیا تواس ملک کے عوام اپنے وطن کی حفاظت کیلئے سڑکوں پرآگئے۔ جنگ کے دوران کئی ایسے مناظربھی سامنے آئے جنہیں دیکھ کر وطن سے محبت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

کیف میں قابض فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرین کے عوام باہر آگئے، ایک تنہا شخص روسی فوجی قافلے کو شہر میں داخلے سے روکنے کیلئے اپنے تئیں کوشش کررہا ہے۔ روسی فوجیوں پر پٹرول بموں سے حملے بھی کئے جارہے ہیں تاہم ایک مقام پر بچہ پٹرول بم گرنے سے بال بال بچا۔

روسی فوج نے اپنا ٹینک ایک شہری کی گاڑی پر چڑھا دیا، جسے دیکھ کر فلیٹس میں کھڑی خواتین شور مچاتی رہیں۔ جنگ کے حالات میں کیف کا ایک نہتا باسی اپنے ملک کی محبت میں گاڑی میں بیٹھا قومی ترانہ بجارہا ہے۔ کیف کے میٹرو اسٹیشن میں پھنسے لوگوں نے روسی حملے روکنے کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پیرس کے ایفل ٹاور اور نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو یوکرین کے جھنڈوں والی روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔

یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد پولینڈ کی سرحد پر بیٹھے ہیں، پولینڈ میں داخلے کیلئے ان کی فورسز سے تکرار بھی ہورہی ہے۔