Friday, April 26, 2024

یوکرین میں جنگ بند کی جائے، انتونیو گوتریس

یوکرین میں جنگ بند کی جائے، انتونیو گوتریس
March 1, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا یوکرین میں جنگ بند کی جائے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 40 سال بعد ہنگامی اجلاس ہوا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی سوچ ناقابل فہم ہے۔

روسی سفیر نے کہا جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دشمنی ان کے ملک نے شروع نہیں کی، یوکرین کے مندوب بولے اس معاملے میں جرم کا مرتکب ہونے والا فریق صرف روس ہے۔