Thursday, April 25, 2024

یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فائرنگ رینج پر حملہ، 11 رضا کار ہلاک، 25 زخمی

یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فائرنگ رینج پر حملہ، 11 رضا کار ہلاک، 25 زخمی
October 16, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فائرنگ رینج پر حملے میں 11 رضا کار ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوب مغربی روس کے بیلگوروڈ علاقے میں پیش آیا، واقعہ دہشت گردی ہے، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ دوحملہ آوروں نے فوجی فائرنگ رینج میں فائرنگ کی، کھیرسن اور لوہانسک میں یوکرین کی پیش قدمی روک دی۔

دوسری جانب یوکرین کی بیلگوروڈ علاقے میں روسی ایندھن کے ڈپو پر گولہ باری کی گئی، روسی حکام کا کہنا ہے یوکرین نے اپنے سرحد سے متصل روسی ڈپو کونشانہ بنایا۔