Friday, April 19, 2024

یوکرین کی فوج نے شمالی حصے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

یوکرین کی فوج نے شمالی حصے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا
April 6, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کی فوج نے شمالی حصے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔ روسی فوج کیف اور چرنیہو سے پسپا ہو گئیں۔

برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلسل روسی فضائی حملوں اور شدید لڑائی کی وجہ سے محصور شہر ماریوپول میں انسانی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ بقیہ 160,000 رہائشیوں میں سے زیادہ تر کے پاس روشنی، مواصلات، ادویات، گرمی یا پانی نہیں ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی فورسز نے شمالی حصے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا  ہے ۔ روسی افواج کیف اور چرنیہیو سے پسپا ہو گئیں ہیں ۔ دوبارہ قبضے میں لیے گئے علاقوں میں نچلی سطح کی لڑائی جاری رہنے کا امکان ہے۔

پیوٹن نے دنیا کو عالمی سطح پر خوراک کے بڑے بحران سے خبردار کردیا  ۔ پوٹن کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں کے باعث خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ توانائی کی بلند قیمتوں سے مغربی ممالک میں مہنگائی بڑے گی۔ روس گندم اور کھاد برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی روس پر مزید پابندیاں لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ امریکا نے روس میں ڈارک نیٹ مارکیٹ کی سائیٹ ہائیڈرا کو بند کردیا ۔ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی کرپٹو ایکس چینج پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کہنا ہےکہ تقریباً 86 فیصد غیر قانونی بٹ کوائن ہائیڈرا سے آیا ۔ ادھر یورپی کمیشن نے  روس سے کوئلے کی درآمد پر پابندی سمیت مزید پابندیاں بھی تجویز کی ہیں۔

مٖغربی پابندیوں کے باعث روس کو مائیکروچپ کی کمی کا سامنا ہے۔ روس کو بینک کارڈز کے لئے مائیکرو چپ کی اشد ضرورت ہے۔ مائیکرو چپ کی خریداری کے لئے چین سے رابطہ  کیا ہے ۔