Friday, April 26, 2024

یوکرین کے یوم آزادی پر روس کا یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ، پندرہ افراد ہلاک

یوکرین کے یوم آزادی پر روس کا یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ، پندرہ افراد ہلاک
August 25, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے یوم آزادی پر روس نے یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا جس میں پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جذباتی ویڈیو خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا روسی راکٹ مشرقی یوکرین میں  ٹرین سے ٹکرائے۔ روس کے  حملے  نے  یوکرین کو دوبارہ جنم دیا ہے۔ ہم  روسی فوج کو مکمل  طور  پر  یوکرین سے نکال دیں گے۔

یوکرین کے یوم آزادی پر دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ رہا۔  ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد  رہی۔