Thursday, April 25, 2024

یوکرین کے صوبہ خار کئیف کے شہر ایزوم سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے، زیلینسکی

یوکرین کے صوبہ خار کئیف کے شہر ایزوم سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے، زیلینسکی
September 17, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے صوبہ خار کیف سے ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صوبہ خار کئیف کے شہر ایزوم سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے۔ یوکرینی فوج نے چند روز قبل اس شہر کو روسیوں سے دوبارہ حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس قبر سے 440 لاشیں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے کہا ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یوکرین کے علاقوں میں روسی قبضہ کی وجہ کیا ہے؟ تحقیقات کرائی جائیں گی۔