Saturday, May 18, 2024

یوکرین کے شہر کھیرسن میں روسی گولہ باری سے دو افراد ہلاک

یوکرین کے شہر کھیرسن میں روسی گولہ باری سے دو افراد ہلاک
December 16, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے شہر کھیرسن میں روسی گولہ باری سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 روسی گولہ باری کے باعث بجلی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی گولہ باری سے شہر مکمل طور پر بجلی سے محروم ہے۔

یوکرینی جنرل اولیکسی گروموف کا کہنا ہے روس یوکرین میں ایک طویل جنگ کی کوشش کر رہا ہے۔ روس بیلا رس کی سرزمین پر نئے فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے۔ روسی فیڈریشن کا حتمی مقصد پورے یوکرین کو فتح کرنا ہے۔