Saturday, April 20, 2024

یوکرین کے جنوبی شہر ماریوپول میں آج دوسرے روز بھی جنگ بندی برقرار

یوکرین کے جنوبی شہر ماریوپول میں آج دوسرے روز بھی جنگ بندی برقرار
May 2, 2022 ویب ڈیسک

ماریوپول (92 نیوز) - یوکرین کے جنوبی شہر ماریوپول میں آج دوسرے روز بھی جنگ بندی برقرار ہے۔ پہلے روز اسٹیل پلانٹ میں مقیم 100شہریوں کو نکال لیا گیا۔ دوسری طرف جرمنی نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کیلئے یورپی یونین کا دباؤ مسترد کردیا۔

یوکرین کے شہر ماریوپول میں جنگ بندی برقرار ہے، اسٹیل پلانٹ میں مقیم مزید 100 شہریوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جس کی اقوام متحدہ نے بھی تصدیق کردی، شہریوں کے انخلاء کا عمل آج بھی جاری ہے گا۔

جرمنی نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے یورپی یونین کا دباؤ مسترد کردیا، جرمن چانسر اولف شلز نے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جلدبازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا، یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کے اعلان کے بعد سے جرمن چانسلر کو اپنے ملک میں بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کیف میں یوکرینی صدر سے ملاقات کی، نینسی پلوسی نے صدر زیلنسکی کو یقین دہانی کرائی کے امریکا یوکرین کی امداد جاری رکھے گا۔

دوسری طرف روس کا جاسوس طیارہ ڈنمارک اور سویڈن کی فضائی حدود میں گھس گیا، دونوں ممالک نے روس کے سفیروں کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔