Thursday, April 25, 2024

یوکرین کے فوجیوں کی طرف سے لیمان پر دوبارہ قبضہ کا دعویٰ

یوکرین کے فوجیوں کی طرف سے لیمان پر دوبارہ قبضہ کا دعویٰ
October 3, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے فوجیوں کی طرف سے لیمان پر دوبارہ قبضہ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلسکی نے کہا ہے کہ روس کے زیر قبضہ لیمان شہر کو روسی فوجیوں سے خالی کروالی۔ لوہانسک گورنر کا کہنا ہے لیمان مشرقی یوکرین میں فتوحات کی بنیاد رکھے گا۔

یوکرینی فورسز کا دعویٰ ہے کہ باخموت اور اسپرنے کے قریب روسی فوج کی پیش قدمی روک دی۔ خبرایجنسی کے مطابق لیمان کا ہاتھ سے نکلنا روس کا جنگی میدان میں سب سے بڑا نقصان ہے، روس نے اعلان کیا تھا لیمان پر روسی فورسز قابض ہیں۔