خیرسون (92 نیوز) - یوکرین کے اہم شہر خیرسون میں لڑائی شدت اختیار کرگئی۔ پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج نے شہر کا قبضہ واپس لینے کے لئے حملہ کیا۔ حکام کے مطابق خیرسون حکام کے مطابق شہر میں نہ بجلی ہے اور نہ پینے کے لئے پانی کا ایک قطرہ، خیرسون پر قبضہ کے بعد روس نے اپنی انتظامیہ کو شہر کا انتظام سونپ دیا تھا۔ 24 گھنٹوں میں شہریوں کو پانی اور بجلی مہیا کردی جائے گی۔
خیرسون حکام کے مطابق یوکرینی فوج کے حملے میں شہر کی 3 واٹر لائنز کو تباہ کردیا گیا ہے۔ شہر میں جنگ سے قبل 2 لاکھ 80 ہزارافراد موجود تھے جنہیں اب بجلی کی سہولت میسر نہیں۔
روسی حکام کئی بارشہر کو خالی کرنے کے اعلانات کرچکے ہیں لیکن ہزاروں شہری ابھی بھی شہر میں موجود ہیں۔