کیف (92 نیوز) - یوکرین نے اپنے درجنوں علاقے روسی قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ کر دیا۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے خیرسون کے جنوبی علاقے کے 12 قصبوں کا قبضہ واپس حاصل کر لیا۔ خیرسون میں پیش قدمی جاری رہے گی۔ روس خیرسون کے دنیپرو علاقے سے فوج نکال چکا ہے۔
امریکی جنرل مارک ملی کہتے ہیں یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک ایک لاکھ روسی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ۔ امن کے لئے مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ روز خیرسون کے علاقے دنیپرو سے اپنی فوجوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔ یوکرینی علاقے خیرسون اور تین دیگر یوکرینی علاقوں نے گزشتہ ماہ روس سے الحاق کیا تھا۔