Friday, April 26, 2024

یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں کھاد کی قلت، قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں کھاد کی قلت، قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
May 5, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کی جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کھاد کی قلت پید ہونے لگی۔ اہم اشیا کی سپلائی کی کمی، کھاد کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

دنیا بھر میں زراعت کا شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کھاد کی کمی کے باعث فصلوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہو سکتی ہے، جس کے باعث دنیا میں غذائی بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔

کھاد کی قیمت میں اضافے کی وجہ روس او بیلا روس کی جانب سے پوٹاش دھات کی برآمد پر پابندی ہے ۔ روس کھاد بنانےوالی اشیا میں پوٹاش، نائٹروجن، فاسفیٹ اور امونیا کا بھی بڑاسپلائر ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ سویابین پیدا کرنے والے ملک برازیل کا کہنا ہے کہ کھاد میں پوٹاش کی کمی کے باعث رواں سال سویابین کی فصل 14 فیصد کم ہوگی۔

مغربی افریقہ میں چاول اور مکئی کی فصل بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ عالمی فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سنٹر کے مطابق کھاد کی کمی کے باعث مغربی افریقہ میں مکئی اور چاول کی فصل آدھی سے بھی کم ہو نے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔