Sunday, May 5, 2024

یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
December 17, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

جی 77 وزارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان کوجی 77 پلس چین وزراتی کانفرنس چیئر کرنے کا موقع دینے پر شکر  گزار ہیں۔ عالمی کساد بازاری نے دہائیوں کی ترقی کو شدید متاثر کیا، غریب ممالک متاثر ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلیاں کمزور ممالک کو متاثر کر رہی ہیں۔ موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی کی مثال ہے۔ 100 کے قریب ممالک  اقتصادی بحران سے دوچار ہیں۔ کروڑوں لوگ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس سے قبل اے پی ایس کی برسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا ٹی ٹی پی اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کو سرحد پار سے محفوظ پناہ گاہیں ملی ہوئی ہیں۔ بھارت پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔