Sunday, September 8, 2024

یوکرائن تنازع کے حل پر پیش رفت نہ ہوسکی،جنگ کا خطرہ برقرار

یوکرائن تنازع کے حل پر پیش رفت نہ ہوسکی،جنگ کا خطرہ برقرار
January 22, 2022 ویب ڈیسک

جنیوا (92 نیوز) یوکرائن تنازع کے حل پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ جنگ کا خطرہ برقرار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اور روسی ہم منصب میں ملاقات بے نتیجہ رہی۔ انٹونی بلنکن اور سرگئی لاوروف نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی۔ امریکا اور روس نے بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے سفارت کاری یا سنگین نتائج ، روس کو ایک راستے کا انتخاب کرنا ہو گا جبکہ روسی وزیر خارجہ بولے گیند واشنگٹن کے کورٹ میں ہے ۔ امریکا سے جواب   مانگا ہے۔ یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی اور نیٹو کا رکن بنانا نا قابل قبول ہے۔

 ادھر جرمن میڈیا کے مطابق ترکی یوکرائن تنازعہ پر ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ترکی نے نومبر میں ثالثی کی تجویز پیش کی تھی۔ ترکی کی تجویز پر روس اور یوکرائن نے اتفاق کیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان اگلے ماہ یوکرائن جائیں گے۔