Sunday, September 8, 2024

یوکرائن تنازع، فریقین کی جنگی تیاریاں، امریکا سے اسلحہ منتقلی شروع

یوکرائن تنازع، فریقین کی جنگی تیاریاں، امریکا سے اسلحہ منتقلی شروع
January 25, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) یوکرائن تنازع کے باعث جنگ کے بادل گہرے ہونے لگے۔ فریقین کی جنگی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرائن تنازع کے باعث جنگ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ امریکا نے یوکرائن میں اسلحہ کی منتقلی شروع کردی ہے۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکا نے 8500 فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔

جان کربی کہتے ہیں یوکرائن پر رو س کا کشیدگی میں کمی لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ یوکرائن کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ فوجی تعینات ہیں، ضرورت پڑنے پر امریکی فوج فوری حرکت میں آجائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو اتحاد کی فوج بھی ہائی الرٹ ہے، بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھیج دئیے گئے ہیں۔