Friday, March 29, 2024

یوکرائن تنازع، امریکا کی درخواست پر روس نے سائبر کرائم حملوں کے 14 ارکان گرفتار کر لیئے

یوکرائن تنازع، امریکا کی درخواست پر روس نے سائبر کرائم حملوں کے 14 ارکان گرفتار کر لیئے
January 15, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) یوکرائن تنازع پر کشیدگی کے باوجود روس نے امریکا سے تعاون کیا۔ امریکا کی درخواست پر روس نے سائبر کرائم حملوں میں ملوث گروپ کے 14 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

امریکی حکام کے مطابق گروپ نے امریکی مشرقی ساحل پر گیس پائپ لائن پر سائبر حملہ کیا تھا۔ روس نے شدید کشیدگی کے وقت غیرمعمولی تعاون کا مظاہرہ کیا۔ روس میں امریکی سفارتخانے نے گرفتاریوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

قبل ازیں یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار تھا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا تھا کہ یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ روس، سفارت کاری اور کشیدگی میں سے کسی ایک راستے کا چناؤ کرے۔