Sunday, September 8, 2024

یوکرائن تنازع، امریکا کا یوکرائن کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

یوکرائن تنازع، امریکا کا یوکرائن کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان
January 19, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) یوکرائن تنازع شدت اختیار کر گیا۔ امریکا نے یوکرائن کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یوکرائن کو اینٹی طیارہ شکن میزائل اور دیگر بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ امریکا چاہتا ہے یوکرائن روسی حملے کی صورت میں مزاحمت کو طول دے۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے رائے دی ہے کہ یوکرائن میں جنگ چھڑ جانے کی صورت میں امریکا کو اپنے فوجی وہاں سے نکال لینے چاہئیں۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے ہم ایک نازک صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یوکرائن کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ روس یوکرائن پر کسی وقت بھی حملہ کر سکتا ہے۔ مذاکرات یا سخت معاشی پابندیاں ،فیصلہ ماسکو نے کرنا ہے۔