Saturday, April 27, 2024

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
February 24, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) یوکرائن پر روسی حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی 100 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت بھی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ قیمت ایک ہزار ڈالر سے بڑھ کر چھ ہزار تین سو ڈالر میٹرک ٹن ہوگئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 0.70 سینٹ کا اضافہ ہوا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 92.80 ڈالر پر پہنچ گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 96.80 ڈالر پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشن پام آئل کی قیمت میں اضافہ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 153 رنگٹ کا اضافہ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت بڑھ کر 6510 رنگٹ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 142 ڈالر کا اضافہ ہوا، ملائیشین پام آئل کی فی میٹرک ٹن قیمت 5942 ڈالر پر پہنچ گئی۔ دسمبر 2021 میں پام آئل کی فی ٹن قیمت 4312 ڈالر تھی۔