Sunday, September 8, 2024

یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر بالٹک ریاستوں کی امریکا سے جنگی مدد کی اپیل

یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر بالٹک ریاستوں کی امریکا سے جنگی مدد کی اپیل
January 21, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) یوکرائن پر روس کے ممکنہ حملے کے پیش نظر بالٹک ریاستوں نے امریکا سے جنگی مدد کی اپیل کر دی۔

خطہ یوکرائن پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر روس کے تین پڑوسی ممالک لٹویا، اسٹونیا اور لیتھونیا نے بھی امریکا سے فوجی مدد مانگ لی۔

امریکا نے روس پر مزید معاشی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ بالٹک ریاستوں میں موجود اسلحہ یوکرائن بھیجنے کی منظوری دے دی۔ ان ہتھیاروں میں اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔

یوکرائن تنازع پر امریکی اور روسی وزرا خارجہ آج برلن میں ٹرانس اٹلانٹک سکیورٹی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے جبکہ دوسری طرف نیٹو ممالک میں یوکرائن پر امریکی حملے کی صورت میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ترکی نے روس اور یوکرائن میں ثالثی کرانے کی پیشکش کر دی۔ صدر طیب اردگان نے دونوں ملکوں کے صدور کو دعوت دی ہے کہ وہ ترکی آئیں اور معاملات کو مذاکرات کی میز پر حل کریں۔