Sunday, September 8, 2024

یوکرائن پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانا ہو گی، جوبائیڈن کا روس کو دوٹوک پیغام

یوکرائن پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانا ہو گی، جوبائیڈن کا روس کو دوٹوک پیغام
January 20, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کو دوٹوک پیغام میں کہا کہ یوکرائن پر حملہ کیا تو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

امریکا اور روس کے درمیان یوکرائن تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ماسکو پر سخت اقتصادی پابندیوں کی تیاری مکمل کر لی۔ صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا اور کہا روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعادہ کیا۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بحران کو سفارتکاری کے ذریعے حل کر لیا جائے۔

دوسری جانب روس نے فوج اور بھاری اسلحہ یوکرائن کی شمالی سرحد بیلارو س بھجوا دیا جب کہ روسی قانون سازوں نے صدر پیوٹن کو مشرقی یوکرائن کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی تجویزبھی دے دی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے رہنما گینیڈی زیوگانوف سمیت 11 قانون سازوں نے تجویز پیش کی۔ مشرقی یوکرائن میں ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ اور لوہانسک کی ریاستیں شامل ہیں۔