Friday, May 17, 2024

یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، انٹونی بلنکن

یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، انٹونی بلنکن
January 10, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا ہے کہ یوکرائن معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس، سفارت کاری اور کشیدگی میں سے کسی ایک راستے کا چناؤ کرے۔

خبرایجنسی کے مطابق آئندہ ہفتے نیٹو اتحاد کے30  رکن ممالک اور روس کے نمائندے سرجوڑ کربیٹھیں گے، یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجیوں کی موجودگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس مشرقی یورپ میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر برہم ہے، روس چاہتا ہے نیٹو افواج 1990 کی پوزیشن کی واپس چلی جائیں۔