Saturday, April 20, 2024

یوکرائن کے تنازع نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی

یوکرائن کے تنازع نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی
February 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) یوکرائن کے تنازع نے تیل کی قیمتوں کو آگ لگا دی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.83 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 95.25 ڈالر پر پہنچ گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل 4.02 ڈالر ہونے کے بعد فی بیرل قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گیا۔

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کمی ہوئی اور انڈیکس 394.49 پوائنٹ گر گیا۔ ڈاؤجونز انڈسٹریل انڈیکس میں 305.53 پوائنٹ جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 85.44 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

یوکرائن بحران کا سونے کی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر، 20 سینٹ مہنگا ہونے کے بعد 1860 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی کی فی اونس قیمت اعشاریہ سات آٹھ فیصد بڑھی جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 23 ڈالر، 60 سینٹ ہو گئی تاہم پلاٹینیم، تانبے اور پام آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔