Sunday, May 19, 2024

یواین امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا، آئی ایس پی آر

یواین امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا، آئی ایس پی آر
May 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - یواین امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا۔

آٗئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا جب پہلی بار پاکستان آرمی کا دستہ کانگو میں امن مشن کے لیے تعینات کیا گیا۔ پاکستان کے دو لاکھ سے زائد فوجی اب تک اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں قیام امن کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کے 169 فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے کئی سربراہان نے عالمی امن مشن میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے۔ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دورہ پاکستان میں پاکستانی امن دستوں کو خراج تحسین پیش کیا۔