Friday, April 26, 2024

یمنی حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا

یمنی حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا
March 20, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا۔ سعودی اتحاد نے میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دو شہروں جازان اور خمیس مشیط پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ بارودی ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ حملے کا مقصد سعودی آرامکو کی آئل تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔

سعودی ڈیفینس سسٹم نے میزائل اور ڈرونز طیاروں کو فضا میں ہی مار گرایا تاہم ان کے ٹکڑے گرنے سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں ۔ اسکے علاوہ ایک پٹرول پمپ پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم سعودی عرب یمن میں قیام امن کے لئے جو کوششیں کر رہا ہے ان کو حوثی باغی ایسے حملے کرکے سبوتاژ کر رہے ہیں۔