Wednesday, April 24, 2024

یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز

یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز
June 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھیں، ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا منصوبہ تھا۔ اپنی سہولیات کو غریب آدمی کے لئے وقف کریں گے۔ امیر سے لے کر غریب کو دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کل بتایا گیا کہ ساڑھے 3 سال سے سیف سٹی کے خراب پڑے کیمرے بہت جلد بحال کریں گے۔ کسانوں کے لئے آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال اربوں روپے سے بنانے جارہے ہیں۔ آج کسان بہت پریشان ہے ہم کسانوں کو جلد انٹرسٹ فری لون دیں گے۔

حمزہ شہباز شریف بولے کہ پی کے ایل آئی منصوبے کو بحال کروانے جارہے ہیں، 35 فیصد بجٹ ہم نے ساؤتھ پنجاب کے لئے رکھا ہے، 2040 ارب روپے وہاں لگائیں گے۔ چولستان میں پانی کی کمی پرقابو پانے کے لیے سولر پینلز سے وہاں پانی کے ذخائر بنانے جارہے ہیں۔ کسانوں سے 22 روپے من کے حساب سے 50 لاکھ ٹن گندم ہم خرید چکے ہیں۔