Sunday, September 8, 2024

یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، ذرائع

یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی، ذرائع
June 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو گی۔

یکم جولائی سے بجلی کا ایک یونٹ 16.91 روپے سے بڑھ کر 20.41 روپے ہو جائے گا۔ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہو جائے گی۔ یکم اگست سے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھ کر 23.91 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔ ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔