Friday, April 19, 2024

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سولہ روپے تک سستی ہونے کا امکان

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سولہ روپے تک سستی ہونے کا امکان
September 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سولہ روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل سولہ روپے اکسٹھ پیسے، پٹرول سات روپے چوبیس پیسے فی لٹر سستا کیا جا سکتا ہے۔ مٹی کا تیل چودہ روپے بیس پیسے، لائٹ ڈیزل دس روپے ستاسی پیسے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کرے گی۔

قبل ازیں حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا ۔ پٹرول ایک روپے 45 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا تھا ۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 30 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے پر ہی برقرار تھی۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لٹر اور  لائٹ ڈیزل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لٹرہو گئی تھی۔