Sunday, September 8, 2024

یہ تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا، سینیٹرمشتاق احمد کا صدر کے ٹویٹ پر ردعمل

یہ تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا، سینیٹرمشتاق احمد کا صدر کے ٹویٹ پر ردعمل
August 20, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹرمشتاق احمد نے صدر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ یہ تو ایک نیا پنڈورابکس کھل گیا۔

اتوار کے روز سینیٹر مشتاق احمد نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ جیسا صدر نے لکھا یہ تو پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ 24 کروڑ پاکستانیوں کی توہین ہے، معاملات ایک دفعہ پھر عدالتوں میں جائیں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر کو بلز سے اختلاف تھا تو اپنے اعتراضات کیوں درج نہیں کیے؟، ہاں یا ناں کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟، اس سے کے باوجود اگر صدر کا اسٹاف ان کے بس میں نہیں تو ان کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔