Tuesday, April 23, 2024

یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں، ایک دوسرے کو غدار کہنا بند کرنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق

یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں، ایک دوسرے کو غدار کہنا بند کرنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق
August 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں۔ ایک دوسرے کو غدار کہنا بند کرنا چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا جس سمت میں پاکستان کو لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ درست نہیں ۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائی پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے۔ پالیسی سازوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا لیگی ورکرز گالی کا جواب گالی سے نہیں، صبر و تحمل سے دیں۔ ہماری جماعت سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت بلوچستان میں کام کرتے نظر نہیں آئی۔ محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکتیں۔ یوم آزادی پر غدار کہنا چھوڑیں ملک میں کوئی غدار نہیں بستا۔ نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کو اپنی منزل پر نہیں پہنچے دیا گیا۔ یہ وقت گریبان پھاڑنے کا یا الزام تراشی کا نہیں ہے۔