Saturday, April 27, 2024

یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ دباؤ میں آ جاؤں گا، وزیراعظم عمران خان

یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ دباؤ میں آ جاؤں گا، وزیراعظم عمران خان
March 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ دباؤ میں آ جاؤں گا، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سارے چور اکٹھے ہوگئے، چوری کے پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ستائیس مارچ کو باہر نکلے اور بتا دے وہ برائی نہیں، سچائی کے ساتھ ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت پربھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرقومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی امورپرمشاورت کی گئی۔