Friday, April 26, 2024

یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک پاکستان ڈوبا ہوا ہو اور دوسرا سیاست چمکائے، بلاول بھٹو

یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک پاکستان ڈوبا ہوا ہو اور دوسرا سیاست چمکائے، بلاول بھٹو
October 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک پاکستان ڈوبا ہوا ہو اور دوسرا سیاست چمکائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلی ہاوس میں پریس کانفرس کرتے ہوئے سیلاب سے تباہ حال پاکستان کا منظرنامہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس سے زیادہ سیلاب نے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ تیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ ایک تہائی سے زیادہ ملک سیلاب سے متاثر ہے۔ اس صورتحال میں ضمنی الیکشن کے جلسے نہیں کر سکتے۔ بلدیاتی الیکشن کا امتحان ڈالا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ وقت متاثرین سیلاب کی بحالی کی کوشش کرنے کا ہے جلسوں اور لانگ مارچ کا نہیں۔ عمران خان کی عادت ہے جھوٹ بول کر دوسروں پر جھوٹا ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ خان صاحب پر زکوة، چندہ چور کا الزام فنانشل ٹائمز نے لگایا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ معاشی استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔ نہیں چاہتے کہ افغان مہاجرین کا سونامی پھر اسلام آباد کا رخ کرے۔ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں جائیں بات چیت کے دروازے بند نہ کریں۔